پی ایف یو جے اور ایچ یو جے کا پی ایف یو جے (ورکرز) کی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی خالہ کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ 15 مئی 2024 19:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری امجد اسلام، سینئرنائب صدر آفتاب رند، نائب صدر اصغر خانوٹی، خازن رانا حمبل، ایف ای سی ممبران عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، عاشق ساند، آصف شیخ، ریحان غنی و دیگر ممبران نے پی ایف یو جے (ورکرز) کی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال کی خالہ کے انتقال پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ، ٹنڈوالہیاریونین آف جرنلسٹس (ورکرز)، بھٹ شاہ یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ، سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ٹھٹھہ یونین آف آف جرنلسٹس (ورکرز) بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے تمام عہدیداران اور ممبران ڈاکٹر سعدیہ کمال اور مرحومہ کے اہل خانہ اور دکھ کااظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں