اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں ماحولیاتی تبدیلی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اقرارالحسن تھے۔اسری ٰیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسری یونیورسٹی آمد پر معروف اینکر پرسن اقرارالحسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی ہو رہی ہے جس کا اثر پاکستان پر بھی ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے کی مناسبت سے آج اسری ٰیونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ہم نے اقرارالحسن کے ساتھ مل کر یہاں پودے لگائے ہیں۔اقرارالحسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اسری ٰیونیورسٹی میں اس سیمینار میں شرکت کرکے مجھے انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہواکیونکہ حیدرآباد میں اسریٰ یونیورسٹی کا ایک اعلیٰ مقام ہے۔

(جاری ہے)

اقرارالحسن نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بدلتے ہوئے ماسم کے باعث ہمیں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس مشکل سے بچنے کا واحد حل صرف شجر کاری ہے یعنی کہ ہم سب کو ملکر اس موسم میں کم از کم دس دس پودے لگانے چاہئیں تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل کو موسم کی ماحولیاتی تبدیلی سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سے قبل انہوں نے وائس چانسلر کے ساتھ ملکر اسری یونیورسٹی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں