ڑ* سندھ یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی ک اعلان

- احتجاج کے تحت سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

۔حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) سندھ یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کے لیے اعلان کردہ احتجاج کے تحت سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا گیا اس موقع پر زبیر پنہور، گونڈا ٹھاکر، فدا بگھیو مشتاق کریو ودیگر کی قیادت میں بھوک ہڑتال کی گئی مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ میں کافی عرصے سے طلبہ یونین پر پابندی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں طلبہ قیادت نہ ہونے کے باعث ادارے بہت سے مسائل سے دوچار ہیں انہوںنے کہاکہ ملک کی سیاست میں طلبہ سیاست کا اہم کردار ہوتا ہے طلبہ ہی سیاست کے میدان میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک پر حکمرانی کرنے والے سیاستدان بنیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین سے پابندی ہٹائی جائے اس موقع پر ایس یو پی ڈویژن حیدرآباد کے صدر منور خاصخیلی، ضلعی صدر ہنس راج، جنرل سیکریٹری عبدالغفار چانڈو بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے اور سیاف رہنماؤں نے بھوک ہڑتال ختم کرائی اس موقع پر ایس یو پی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ سندھ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا تھا، لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی تعلیم اور ملکی سیاست کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یوپی اور سیاف طلبہ یونین کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں