سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم کا نواب شاہ کے مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ،آئس فیکٹریوں کا معائنہ کیا

جمعہ 17 مئی 2024 17:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سیپا شہید بینظیرآباد کی ٹیم نے نواب شاہ کے مختلف برف کے کارخانوں کا دورہ کیا۔ ایس ای پی اےشہید بینظیر آباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے نواب شاہ شہر میں واقع مختلف آئس فیکٹریوں کا دورہ کرکے آئس فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل انچارج سیپا نے بتایا کہ دورے کے موقع پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ ہیں اور کچھ آئس فیکٹریوں کے مالکان بھی ایمبریلا کمپلائنس کے تحت نہیں تھے۔

(جاری ہے)

وہ برف بنانے کے لیے مناسب ٹیسٹنگ سسٹم کے بغیر پانی کا استعمال کر رہے تھے جس سے صارفین کے لیے متعلقہ خطرات کا امکان پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امونیا چیمبر کے قریب کوئی بھی سینسر نہیں لگایا گیا تھا تاکہ لیکیج کی صورت میں قبل از وقت وارننگ ہو سکے۔ انہوں نے برف فیکٹریوں کے مالکان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ SEP ایکٹ 2014 کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام برف فیکٹریوں کےمالکان کے ساتھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی شہید بینظیر آباد میں آئس فیکٹری کے معاملے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں