کمشنر شہید بینظیر آباد کی کیڈٹ کالج سانگھڑ میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں تمام کلاسز کے ٹرمینل امتحان 2023-24 کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے انعامات کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر انہیں چاق و چوبند کیڈٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد فیکلٹی ممبران کا تعارف کرایا گیا۔

کموڈور ذیشان علی، ایس آئی (ایم) کمانڈنٹ/ پرنسپل سی سی ایس نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی نے ٹرمینل امتحان 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے تمام انعام یافتگان اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ماہانہ ملازم محمد نواز (نان بائی) کو نقد انعام سے بھی نوازا۔ کمشنرنے انٹرنل اور بی آئی ایس ای کے امتحانات میں کیڈٹس کے شاندار تعلیمی نتائج پر فیکلٹی ممبران، سٹاف اور کالج انتظامیہ کی سرشار کاوشوں کو بھی سراہا۔

قبل ازیں مہمان خصوصی نے کیڈٹ کالج کے فاطمہ جناح سکول کا بھی دورہ کیا اور سکول میں لگائے گئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر شجر کاری کی۔ مہمان خصوصی نے کالج کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں