مندر سے چوری میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ایس ایس پی سانگھڑ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے ٹنڈوآدم کے جھولے لال اور راما پیر مندروں میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کی تحقیقات کے سلسلے میں انویسٹیگیشن ٹیم کے ہمراہ مندروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جائے واردات کا تفصیلی معائنہ کیا، ضروری معلومات حاصل کیں اور موقع پر موجود انویسٹیگیشن ٹیم کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس کے علاوہ مندروں کے انچارجز اور ہندو کمیونٹی کے معززین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ وارداتوں کا ہر پہلو اور باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تمام روایتی اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، پولیس جلد ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو، انچارج سی آئی اے سانگھڑ اکبر خان مری ،ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی، انچارج ڈی آئی بی مقرب خان، انچارج ڈی آئی سی سانگھڑ آصف علی راجپوت، اے ایس آئی جہانگیر چانڈیو اور مینارٹی کو آرڈینیٹر سانگھڑ راجیش کمار ہردسانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں