حیدر آباد، سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں علاج کے لئے آنے والا زخمی نوجوان معزانہ طور پر محفوظ رہا

ہفتہ 18 مئی 2024 20:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) حیدر آباد کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم افراد نے زخمی نوجوان پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پانچ نامعلوم افراد ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے اور زیر علاج نوجوان پر اندھادھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں علاج کے لئے آنے والا زخمی نوجوان معزانہ طور پر محفوظ رہا۔اسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے ۔فوٹیج میں نامعلوم افراد کو اسپتال میں فائرنگ کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں