ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا ہالا اولڈ کے قریب کهانوٹھ میں سرکاری ڈسپنسری کا افتتاح

ہفتہ 18 مئی 2024 21:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ہالا اولڈ کے قریب کهانوٹھ میں سرکاری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام ہیٹ سٹروک کارنر، لیبر روم، مرد و خواتین وارڈز، او ٹی پی سائٹ، او پی ڈی اور دیگر سیکشنز کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور پی پی ایچ آئی کے تحت مراکز صحت کی سہولیات اور خدمات کو سراہا اور مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

افتتاح کے موقع پر پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) کی ڈسٹرکٹ منیجر (ڈی ایم) اقرا بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ تزئین و آرائش کے کام کی تکمیل کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مرکز صحت کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیدہ تھہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمالی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں