حیدرآباد: پولیس اور موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے درمیان مقابلہ،دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 23:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) کھوکھر محلہ میں پولیس اور موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے درمیان مقابلہ سٹی پولیس کا دوران گشت اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پولیس مقابلہ کھوکھر محلہ کے پیچھے گلی میں پیش آیا واردات کے ارادے سے گھومنے والے مسلحہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کیا گیاموٹر سائیکل ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے اور پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد زیر حراست ملزمان پولیس مقابلے میں زخمی پائے گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا زیر حراست ملزمان کی شناخت شکیل شیخ اور علی رضا کھوکھر کے ناموں سے ہوئی ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگرم اسٹریٹ کرمنلز گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں سٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں