حیدرآباد ضلع کے لیے مقرر نئے ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے 148 ویں ایس ایس پی حیدرآباد کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) حیدرآباد ضلع کے لیے مقرر نئے ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے 148 ویں ایس ایس پی حیدرآباد کا چارج سنبھال لیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے چارج سنبھالتے ہی اپنے دفتری امور کا آغاز کردیا اور ضلع کے تمام افسران کیساتھ ہیڈکوارٹر میں تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر شاہنواز چاچڑ صاحب، ڈی ایس پی کینٹ افتخار احمد بریڑو، انچارج ڈی آء بی انسپیکٹر اکبر لنڈ، ریڈر ایس ایس پی حیدرآباد انسپکٹر اشفاق بھٹی سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز موجود تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے میٹنگ کے آغاز میں اپنا مختصر تعارف دیا جس کے بعد تمام افسران سے انکا تعارف طلب کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حیدرآباد میں یہ پہلی تعیناتی ہے، سابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی قیادت میں آپ تمام نے حیدرآباد میں جرائم اور منشیات کے خلاف خاطر خواہ کارروائیاں کی ہیں جس کے سبب حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اور میں امید کرتا ہوں آئندہ بھی آپ تمام اسی محنت و لگن کیساتھ کرائم کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنائیں گے، میری اہم ترجیحات میں شہریوں کا تحفظ اور منشیات کے خلاف جنگ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام میرے ساتھ ملکر حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، کرائم اور منشیات کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں