ٹنڈوآدم پولیس کی کارروائی، 2منشیات فرش گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 19:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ٹنڈوآدم پولیس نے ماوا گٹکا کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 20 کلو تیارماوا گٹکا، 175 پڑیاں، 70 کلو چونا اور کتھہ برآمد کرلیا، دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 2 مشتبہ موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو اور ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر دلوانی نے عملے کے ہمراہ مٹھو کھوسو میں ماوا گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 20 کلو تیار ماوا گٹکا، 175 پڑیاں، 60 کلو چونا، 01 کتھہ اور ماوا گٹکہ کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرلیا۔

اس کے علاوہ 02 مشتبہ موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ فیکٹری مالکان غلام مرتضی کھوسو اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں