] ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات

ج*پولیس کی گٹکا و مین کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

اتوار 26 مئی 2024 20:20

ا*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے جاری کردہ احکامات پر حیدرآباد پولیس کی گٹکا و مین کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ، حیدرآباد پولیس کی گٹکا و مین پوری کیخلاف دوسری بڑی چھاپہ مار کارروائی، نسیم نگر میں 2 مختلف مقامات پر قائم مین پوری کارخانوں پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں خام مال و تیار شدہ مین پوری برآمد انچارج نسیم نگر سب انسپکٹر سلیمان لاشاری صبح سویرے خفیہ اطلاع ملنے پر نسیم کی حدود اوڈھ پاڑہ ریوینیو کالونی کچی آبادی اور سحرش نگر سٹی اسکول روڈ کے قریب خفیہ طور پر منشیات و مین پوری ڈیلر زوہیب پٹھان کے کارخانوں پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں بھاری مقدار میں خام مال مین پوری، تیار شدہ مین پوری، الیکٹرانک کانٹا، پلاسٹک ریپرز و دیگر سامان پولیس تحویل میں لے لیا ، پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں موقع پر موجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نسیم نگر پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج کردیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں