چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ، حجم 2.690 ارب ڈالر رہا،سٹیٹ بینک

پیر 13 مئی 2024 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملک سے چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2024 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات کاحجم 2.690 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد سے 1.522 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

مارچ میں چاول کی برآمد کاحجم 355.44 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 374.23 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 200.84 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدسے ملک کو2.10 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمد کاحجم 631.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 435.53 ملین ڈالرکے مقابلے میں 45فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 2.058ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.087 ارب ڈالرکے مقابلے میں 89.37 فیصدزیادہ ہے۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں