ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشا نہ بنائیں،روز روز پیشیاں نہ کروائیں ،کس سے ڈیل ہے تو سزا سنا دیں ، مریم نواز کا فرد جرم عائد کئیے جانے پر رد عمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:56

ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشا نہ بنائیں،روز روز پیشیاں نہ کروائیں ،کس سے ڈیل ہے تو سزا سنا دیں ، مریم نواز کا فرد جرم عائد کئیے جانے پر رد عمل
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):مریم نواز نے فرد جرم عائد ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشا نہ بنائیں۔روز روز پیشیاں نہ کروائیں ،کس سے ڈیل ہے تو سزا سنا دیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ٹرائل روکنے ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کر تے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) پر فرد جرم عائد کر دی ۔

مریم نواز نے اس موقع پر صحت جرم سے انکار کر دیا جبکہ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ ایک فیملی کے ٹرائل کا تماشا نہ بنائیں۔انصاف کا تماشا نہ بنائیں۔انصاف کا تماشا نہ بنائیں،حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔

(جاری ہے)

آئین پاکستان شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا نیب اچھا نہیں ہے مردہ ہے۔جے آئی ٹی کا فراڈ پکڑا گیاہے یا نیب اچھی ہوگئی ہے۔

کہاں پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے فیصلہ پہلے آگیا ٹرائل بعد میں ہورہاہے۔احتساب کو انتقام بنانے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔روز روز پیشیاں نہ کروائیں ،کس سے ڈیل ہے تو سزا سنا دیں۔روزروز کی پیشیوں سے قوم کا وقت برباد ہو رہا ہے ۔شریف فیملی میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے اختلاف نہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں