پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط آمد پرتپاک استقبال

کمانڈنگ آفیسر کی میزبان بحری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ، باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

پیر 16 مئی 2022 16:17

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط آمد پرتپاک استقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کا عمان کی بندرگاہ مسقط آمد پرتپاک استقبال کیا گیا اس دور ان کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا،پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں