وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہوگئیں

جمعہ 19 اپریل 2024 20:46

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا ، ریڈ زون میں واقع حساس ترین عمارت میں چور گھس آئے ۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہوگئی ۔ایک درجن سے زائد افراد ،صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئی متاثرہ نمازی پریشان ننگے پاؤں جانا پڑا ڈی جی میڈیا ظفر سلطان اور پی آر اے کے سابق صدر اور سینئر صحافی صدیق ساجد کی بھی جوتی چور لے اڑے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں