نگران دور میں 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی

بدھ 1 مئی 2024 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء)نگران دور حکومت میں 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی تین ممبران پر مشتمل اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی طورپر دو اجلاس منعقد کئے تاہم ان اجلاسوں میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا ،کمیٹی آئندہ دو تین دن میں مزید حقائق کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی کی سربراہی ممبرت فیڈرل پبلک سروس کمیشن محمد مشتاق احمدنے کی جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محود لنگڑیال اور شکیل احمد منگنیجو شامل ہیں،کمیٹی بنیادی طور پر نگران دور حکومت میں 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی تحقیقات کریگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں