چیف جسٹس عدالتی فیصلوں کے ساتھ میڈیا خبروں کے ریویو کے قائل نکلے

پیر 13 مئی 2024 19:04

چیف جسٹس عدالتی فیصلوں کے ساتھ میڈیا خبروں کے ریویو کے قائل نکلے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ صحافیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی فیصلوں کے ساتھ ساتھ میڈیاکی خبروں کے ریویوکے قائل نکلے اور انھوں نے پیرکو تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے کہاکہ میڈیامیں اگر کوئی غلط خبردیتاہے اور اس کے بعدوہ غلط ثابت ہوتی ہے تواس کوچاہیے کہ وہ خبر کوریویوکرے اور اس خبرکودرست کرے انھوں نے کہاکہ اگر عدالتوں میں ہونے والے فیصلوں میں ہونے والی غلطیوں پر نظرثانی کی جاسکتی ہے تومیڈیاکی غلط خبروں پر بھی رویوکیاجاناچاہیے۔

(جاری ہے)

جھوٹ کوسچ کے ساتھ نہیں ملاناچاہیے۔ہم سچ تک پہنچ کے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں