نان فائلرز کی سمیں بندکرنے کا جائزہ لینے کیلئے ورکنگ گروپ قائم

جمعہ 17 مئی 2024 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ ،ایف بی آر،پی ٹی اے اور ٹیلی کمپنیوں کے نمائندگان پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

سموں کی بندش پر 18 رکنی جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیا ہے ،جوائنٹ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر،پی ٹی اے اور تمام کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ورکنگ گروپ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے معاملہ دیکھے گا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ جاری انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گا۔ایف بی آر نے جوائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں