اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کر کے ملزم سے منشیات برآمد کر لی

منگل 23 اکتوبر 2018 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کر کے ملزم سے منشیات برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نیاسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق چارسدہ کے رہائشی نعمان کے ٹرالی بیگ سے سوا کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز جی ایف سات سو سترسے جدہ سے براستہ بحرین جارہا تھا۔اے ایس ایف نے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔ جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں