ڈینگی سے بچائو کے لئے سب سے موثر طریقہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد ہے ، ڈاکٹر اعجاز وہرا

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سینئر جنرل فزیشن ڈاکٹر اعجاز وہرا نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کی صفائی کو برقرار رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات اپنائیں ، مچھروں کی افزائش گاہوں کو محدود کریں ، پرانے ٹائر ، بوتلیں اور کھلے پینے کے ڈبوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گھروں ، دفاتر اور کام کے مقامات کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے ڈینگی سے بچائوکے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک وباء ہے اور اس کی روک تھام کا سب سے موثر طریقہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ جسم کو مکمل طور پر ڈھانپیں اور رات کے وقت اینٹی مچھر لوشن یا مچھر دانی کا استعمال کریں اور صبح اور شام غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں کیونکہ اس وقت ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے کی صورت جلد سے جلد کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنے یا قریبی ہسپتال جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہلک وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین حل ، لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس رکھنے والے مچھرصبح سے شام تک سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں لیکن وہ رات کے وقت بھی کاٹ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں