سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فائز عیسٰی کے خلاف زیرسماعت صدارتی ریفرنس بارے درخواستوں کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

پیر 23 ستمبر 2019 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فائز عیسٰی کے خلاف زیرسماعت صدارتی ریفرنس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو جسٹس فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس وقت مجھے ڈاکٹروں نے دو اسٹنٹس ڈال کرآرام کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فل کورٹ میں شامل ایک جج بیرون ملک ہیں، وہ 28 ستمبر کو واپس آئیں گے اس لئے استدعا ہے کہ طبی بنیادوں سماعت ملتوی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں