یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے‘ شفقت محمود

تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے‘وزیر تعلیم

جمعرات 25 فروری 2021 13:05

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے، فیصلہ ہر تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا، اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کلاسز کو گروپوںمیں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں