پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے

جمعہ 19 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے کئی نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے، اس دوران مسجد سے صحافیوں، ارکان اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کے جوتے غائب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں