ہرگھرمیں ایک آدھ لاڈلہ ہوتا ہے، اکبر ایس بابرکا سانحہ 9 مئی پر دلچسپ تذکر

جمعرات 9 مئی 2024 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء)9 مئی پر پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے دلچسپ پیغام میں کہا ہے کہ ہر گھر میں ایک آدھ لاڈلا ہوتا ہے، اکثر لاڈلے وقت کے ساتھ ایک ذمہ دار انسان کا روپ دھار لیتے ہیں،چند لاڈلے آخری وقت تک وہی بیجا لاڈ مانگتے ہیں، لاڈ نہ ملنے پر سب کچھ داو پر لگا دیتے ہیں چاہے وہ ان کا اپنا گھر ہی کیوں نہ ہو،9 مئی "اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سی" کی زندہ مثال ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں