پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی پریس کانفرنس کے دوران ہنگامہ آرائی اور صحافی کو دھمکانے کے کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پیر 13 مئی 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سول جج قدر اللہ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے خلاف پریس کانفرنس کے دوران ہنگامہ آرائی اور صحافی کو دھمکانے کے کیس میں ملزم کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ سول جج قدر اللہ کی عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فیصل جاوید کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے اور فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہاکہ اس مقدمے میں ملزم کتنے ہیں؟ وکیل صفائی نےکہا کہ فیصل جاوید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں گواہان کے بیانات طلب کئے تھے۔فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے، جھگڑا کرنے پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں