مرمت کے مسائل کی وجہ سے کھڑی 20 بسوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے گی، انہیں ایک ہفتہ کے اندر فعال کر دیا جائے گا، وفاقی نظامت تعلیمات

پیر 13 مئی 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) نے کہا ہے کہ مرمت کے مسائل کی وجہ سے کھڑی 20 بسوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے گی اور انہیں ایک ہفتہ کے اندر فعال کر دیا جائے گا تاکہ طلباء اور اساتذہ کی سفر کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ای نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 ایسی بسوں کی نشاندہی کی ہے جو مرمت کے مسائل کی وجہ سے کھڑی تھیں، وفاقی نظامت تعلیمات بچوں کے لئے سفری سہولت کی اولین ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے، 20 نئی بسیں پہلے سے اعلان کی گئی پنک بسوں کے علاوہ ہیں اور یہ وفاقی دارالحکومت کے بچوں اور اساتذہ کے لئے نقل و حرکت کی سہولت کو بہتر بنائیں گی۔

ایف ڈی ای نے کہا کہ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری تعلیمی شعبہ میں بروقت عوامی خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور یہ اقدام بھی اولین ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں