قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کا سپیکر کی ڈیڈ لائن کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

جمعرات 16 مئی 2024 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر کی ڈیڈ لائن کے مطابق جمعہ کی شام چار بجے سے قبل قائمہ کمیٹیوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے اور نشستیں مختص نہ کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

جس پر مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل ہو چکا ہے تاہم خواتین کی مخصوص نشستوں کی معطلی کی وجہ سے کچھ تبدیلی کی گئی ہے، جمعہ کی شام تک یہ عمل مکمل ہو جائے گا جبکہ نشستوں کے مختص کئے جانے کے حوالے سے بھی معاملات طے پا چکے ہیں، آئندہ اجلاس میں نشستیں مختص کر دی جائیں گی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم اپنا کام مکمل کر چکے ہیں، سپیکر کی ہدایت کے مطابق بروقت کام مکمل کر کے انہیں آگاہ کر دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں