جاپان میں ملازمت کے خواہشمند ہنر مند کارکنوں کے لئے مختصر جاپانی زبان کا کورس

جمعرات 16 مئی 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے جاپان میں ملازمت کے خواہشمند ہنر مند کارکنوں کے لئے ایک مختصر جاپانی زبان کا کورس شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

او ای سی حکام کے مطابق او ای سی افرادی قوت کو فروغ دینے والا ایک سرکاری ادارہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے تاکہ ترسیلات زر کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی زبان کے کورس کے لئےکم از کم تعلیم مڈل، 18 سے 39 سال عمراور متعلقہ فیلڈ کے لئے ایک سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔کورس کی فیس 10000 روپے ناقابل واپسی ہے،کورس کی مدت تقریبا تین ماہ ہے، روزانہ دو سیشن ایک صبح اور دوسرا شام کو ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ کورس کے خواہشمند مزید معلومات کے لئےobs.oec.gov.pk/jlt_form کا وزٹ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں