آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جمعرات کو وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق نے صوبائی حکومتوں سے خواتین کی حیثیت سے متعلق صوبائی کمیشنوں کو مضبوط کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لئے بھی کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص خواجہ سراؤں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے پر بھی زور دیا۔ آخر میں دونوں فریقین نے رواداری، مذہبی آزادی اور احترام کے فروغ کے لئے حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں