قومی اسمبلی، طارق بشیرچیمہ کی رکنیت موجودہ سیشن کے اختتام تک معطل کرنے کی قرارداد کی منظوری

جمعہ 17 مئی 2024 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) قومی اسمبلی نے طارق بشیرچیمہ کی رکنیت کو موجودہ سیشن کے اختتام تک معطل کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکرایاز صادق نے کہاکہ کل ایوان میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس سے بہت سے ارکان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بعد میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی بیٹھ گئے اور اس مسئلہ کوافہام وتفہیم سے حل کیا جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے بڑا مثبت کردار ادا کیا۔ سپیکر نے کہا کہ تمام ارکان نے مجھے لکھ کر دیا کہ طارق بشیرچیمہ کی رکنیت کو جاری سیشن کے اختتام تک معطل کیاجائے۔ یہ سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔ بعدمیں سپیکر نے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت کو جاری سیشن کے اختتام تک معطل کرنے کی اجازت چاہی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ سپیکر نے کہا کہ ان کی مودبانہ درخواست ہے کہ ہم ایک دوسرے کوبرداشت کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں