شہراقتدار میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے اقدامات،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی آگاہی مہم شروع

جمعہ 17 مئی 2024 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) شہر اقتدار میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے اقدامات کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آگاہی مہم شروع کردی ، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضیغم ضیاء سڑکوں پر نکل آئے ،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈنگی سے بچائو کی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی شہری ڈینگی سے بچنے کے لیے جاری کی گئی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے مشترکہ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں