اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ٹیمز کی ٹیسٹنگ صلاحیت میں مزید اضافہ

جمعہ 17 مئی 2024 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ٹیمز کی ٹیسٹنگ صلاحیت میں مزید اضافہ،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز کے لئے نیوٹریشن انٹرنیشنل اور کے پی فوڈ اتھارٹی کا مشترکہ تربیت کا انعقاد،اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سٹاف کی جدید سی ڈی آر مشین پر ٹریننگ کا عمل مکمل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد سٹاف زیادہ باریک بینی سے اشیائ خوردونوش کی ٹیسٹنگ سرانجام دے سکے گا کوشش ہے جدید مشینری و آلات کی مدد سے ٹیسٹنگ کا عمل مزید بہتر بنایا جاسکے تا کہ عوام کے لئے محفوظ اور صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں