رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان

جمعہ 17 مئی 2024 22:09

رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء)رئیل اسٹیٹ سیکٹر ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان،ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن، پلاٹس کی خریدوفروخت پر ٹیکسیشن کا میکنزم تیار نہ ہو سکا،پلاٹس کی خریدوفروخت پرنان فائلرز کیلییٹیکسز شرح بڑھائی جائے گی، آئی ایم ایف کو یقین دھانی۔ ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن، پلاٹس کی خریدوفروخت پر ٹیکسیشن کا میکنزم تیار نہ ہو سکاوفاق اور صوبوں کے درمیان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ٹیکسیشن پر اتفاق نہ ہو سکاپلاٹس کی خریدوفروخت پرنان فائلرز کیلییٹیکسز شرح بڑھائی جائے گی، آئی ایم ایف کو یقین دھانی پلاٹ کی خریدوفروخت پر نان فائلرز پر اس وقت 7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ایجنٹس کا ڈیٹا، پلاٹوں کی خریدوفروخت کو رجسٹرڈ کیا جائے گا،آئی ایم ایف کو یقین دھانی کرائی ہے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی خریدوفروخت کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کیلیے تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے کیش لین دین کی بجائے بینکنگ چینل استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائعکے مطابق آئی ایم ایف کا پلاٹس کی خریدوفروخت پر کیش لین دین پر اضافی ٹیکسز عائد کرنے کامطالبہ کیا گیاہے جبکہ آئی ایم ایف کا ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کی کٹنگ، لینڈ پرچیزنگ کاریکارڈ رجسٹریشن کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں