صاحبزادہ حامد رضا کی گیٹ ون پر کیمرے کی پابندی پر خواجہ آصف پر شدید تنقید

جمعہ 17 مئی 2024 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی گیٹ ون پر کیمرے کی پابندی پر خواجہ آصف پر شدید تنقید ۔ اپنے ردعمل میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یہ حکومت کی بوکھلا چکی ہے یہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹرینز عوام کی آواز بلند کررہے ہیںوہ عوام تک نہ پہنچ سکے ہم اس پابندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ معاملہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وی لاگرز ہوں ، ٹک ٹاکرز پاسز کے ساتھ ایک پراسس مکمل کرنے کے بعد یہاں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا کچھ سیالکوٹ کے ایک بنارسی ٹھگ کی ایما پر ہوا ہے یہ کہاں ہے کہ ریڈ کارپٹ پر میڈیا کا کوئی بندہ نظر نہ آئے وہ اپنی قبر بھول چکا ہے قبر میں آپ نے ریڈ کارپٹ پر نہیں جانا قبر میں آپکو اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا یہ ریڈ کارپٹ عوام کی ملکیت ہے جو آنا چاہے آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے گیٹ ون پر کیمرے پر پابندی کے ردعمل میں کہا کہ میڈیا پر پابندی لگا کر حکومت کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے ہم لاتے رہیں گے پارلیمنٹ میں آتے ہیں صحافیوں سے انٹرا ایکشن پارلیمنٹ کا حسن ہے یہ ایوان کسی کے باپ کا نہیں ہے یہ پوری پاکستانی قوم کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان جتنا اسپیکر کا ہے اتنا ہی پچیس کروڑ عوام کا بھی ہے اس پابندی کے خلاف ہم ایوان میں بھرپور احتجاج کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں