لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کے 12 رکنی وفد کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کے 12 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں سینیٹ حکام کی جانب سے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں