آفتاب احمدخان شیرپاؤ کا کرغزستان میں تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 18 مئی 2024 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کرغزستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نےکرغزستان میں مقامی و غیرملکی طلباء کے درمیان تصادم پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میری تمام ہمدردیاں اپنے پاکستانی طالب علموں کے ساتھ ہیں ، قومی وطن پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نےپاکستانی طلبا کی حفاظت کو یقننی بنانے کے لئے اقدامات پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں