اسلام آباد،مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای)کے مطابق نورپور گزارا میں آگ گزشتہ شب 8 بجے لگی تھی، آگ لوئی دندی، رتا ہتار اور پیر سوہاوا تک پہنچ گئی تھی۔سی ڈی اے کے مطابق آگ 3 کلومیٹر تک دائرے کی شکل میں لگی تھی اور تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی تھی۔حکام کے مطابق150 اہلکاروں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں