گندم اسکینڈل،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو معطل کرنے کا فیصلہ

منگل 21 مئی 2024 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ذمہ داران میں سابق وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی محمد آصف، سابق ڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد اور فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ فوڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر سہیل بھی ذمہ داران میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہونے کے باوجود نگران حکومت کے دور میں بڑے پیمانے پر گندم کی درآمد کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکومت کی اب تک کی مدت میں بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں