رئوف حسن کیساتھ اگر کوئی واقعہ پیش آیا تو رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

منگل 21 مئی 2024 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رئوف حسن کے ساتھ اگر کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رئوف حسن کے ساتھ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا، کیا حملہ آوروں کی شناخت ہوئی، یہ معاملہ قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں طریقہ کار موجود ہے، وہ واقعہ کی رپورٹ درج کرا سکتے ہیں، قانون کے تحت جو بھی کارروائی ہو سکتی ہے وہ کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں