پورے ملک میں متروکہ وقف املاک پرقبضوں کو ختم کیا جائیگا، وزیر پارلیمانی امور

بدھ 22 مئی 2024 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے نقطہ اعتراض پر بتایا ہے کہ پورے ملک میں متروکہ وقف املاک پرقبضوں کو ختم کرنے کیلئے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدا ل خان ناصر کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ پورے ملک میں مندروں اور گوردواروں پر قبضے ہیں اور کوئی بھی یہ قبضے ختم نہیں کرسکتا ہے انہوںنے کہاکہ متروکہ وقف بورڈ کا چیرمین موجود نہیں ہے اور گذشتہ ایک سال سے ایڈیشنل سیکرٹری تما م معاملات چلا رہا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے کہاکہ ایف آئی اے کا متروکہ وقف املا ک بورڈ کا مستقل چیرمین ہونا بے حد ضروری ہے، سینیٹر طاہرسندھو نے کہاکہ لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چرچز اور گوردواروں پر قبضوں کے حوالے سے کئی واقعات ہیں جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ اگر ایسے واقعات ہیں تو اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں