سی ڈی اے نے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے

اتوار 26 مئی 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) سی ڈی اے نے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے،آپریشن میں 125 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ڈی اے نے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار جبکہ 125 کنال اراضی واگزار کروالی۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران سمیت دیگر نے حصہ لیا۔گزشتہ روز چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی تھی کہ سیکٹرز کی زمین غیر قانونی قا بضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کئے جا ئیں۔سیکٹر I-12 میں آپریشن کرکے غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کروالی گئی۔واگزار کروائی گئی اراضی سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گئی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں