گاجرکی کھیلیوں پرمشینی کاشت کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف

جمعہ 5 جنوری 2024 19:08

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے گاجر کی کھیلیوں پر مشینی کاشت کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا ئی ہے جس کے ذریعے پیداوار میں 10گنا تک اضافہ ممکن بناتے ہوئے کاشتکار کی فی ایکڑآمدنی کو 5 لاکھ روپے تک بڑھا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے واٹر مینجمنٹ ریسرچ سنٹر کے ما ہرین نے گاجر کی مشینی کاشت کے لئے کثیر المقاصد ڈرل کے ذریعے فی ایکڑصرف3 سی4 کلوگرام بیج سے 250من پیداوار کا حصول ممکن بنا دیا ہیجو لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی زرعی اجناس و سبزیوں کے پیداواری اخراجات میں کمی اورپیداوار میں اضافہ کے ساتھ کسان کی خالص آمدنی میں اضافہ کی ٹیکنالوجی کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاجر کے لئے زمین کی تیاری سے پہلے آرگینک منیور اور وقت پر لیکوئیڈ فرٹیلائزر بھی مناسب مقدار میں ڈال لیا جائے تو بیڈز نرم رہنے سے گاجر کا سائز خاطر خواہ حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھدارکسان مناسب وقت پر گاجر کی بوائی مکمل کرکے پیداوار کو پہلے ہی مرحلے میں مارکیٹ تک پہنچاکر آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں لہٰذااس کی بروقت کاشت کو سیڈ ڈرل کے ذریعے کھیلیوں پر یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے کم بیج کے ذریعے گاجر کی بجائی میں شامل افرادی قوت کی بجائے مشین کے ذریعے یکساں اور یونیفارم بوائی ممکن بنادی گئی ہے جس سے پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ساتھ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ سے خالص آمدنی بڑھانے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں زمین کی تیاری کیلئے آرگینک منیور اورلیکوئیڈ فرٹیلائزربھی بروقت ڈالا جائے تو پیداوار کی کوالٹی اور گاجر کے سائز میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں