پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ1.80 ملین افراد کی چیکنگ کی اور 422 اشتہاری مجرمان/عدالتی مفروران کو گرفتار کیا

جمعہ 3 مئی 2024 20:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) ماہِ اپریل میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ1.80 ملین افراد کی چیکنگ کی اور 422 اشتہاری مجرمان/عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری ''ای'' کے 17 جبکہ کیٹگری'' بی'' کے 395 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 1.21 ملین گاڑیوں کو چیک کیا اور 186 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کیں جن میں 16 کاریں 163موٹر سائیکلیں اور 07دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 28 ہزار 19 ای چالان کیے۔ گیس سلنڈر کے استعمال پر پنجاب بھر میں 1477گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ پنجاب بھر میں شاہرات کی حفاظت کے پیشِ نظر منظور شدہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 5 ہزار 1 سو 55 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کییگئے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ پی ایچ پی نے 14185 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

پنجاب بھر کی شاہرات پر مشکلات کا شکار 7228 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ شاہرات سے 327 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔83 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 159 افراد کو ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 83 مقدمات درج کروا کر 06 کلاشنکوفز، 16 رائفلز اور 61 پسٹلز برامد کییگئے۔

منشیات فروشوں سے 1838 لیٹر شراب, 15251 گرام چرس, 20450 گرام افیون اور 20000گرام پوست برآمد کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی و جانفشانی کے ساتھ فرائضِ منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے عوام کے جان و مال کے تحفّظ اور بے لوث خدمت پر زور دیا اور خدمت کو ہی پنجاب ہائی وے پٹرول کا نصب العین قرار ٹھہرایا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں