جڑانوالہ:)گندم کی مشین میں نوجوان کا ہاتھ کٹ گیا، حادثات واقعات میں درجنوں زخمی

منگل 30 اپریل 2019 22:31

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) گندم کی مشین میں نوجوان کا ہاتھ کٹ گیا، حادثات واقعات میں درجنوں زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ نور سکندر ولد شوکت علی بعمر 50سال ساکن 4چک کا ہاتھ گندم کی مشین میں آگیا اور کٹ کر علیحدہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر حادثات میں عدنان 102گ ب، شہباز ، فیصل، غلام عباس، زاہد ، یٰسین ، نور ساکنان240گ ب، قیوم اعوان ٹائون، رخسانہ ، نواز علوی پارک ، نثار ، سلمان 649گ ب، اکرام اسلام پورہ، بشیر رزاق، محلہ انور آباد، سرور 126گ ب، وسیم مصطفیٰ آباد، عرفان اسلام پورہ، وسیم ، آمنہ فاروق پارک، رحمت ، وہاب فاروق پارک، شہزاد 21گ ب، آصف علی اسلام پورہ کو مختلف جگہوں پر ہونے والے حادثات واقعات میں زخمی ہونے والے کوٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ۔

بعض زخمیوں کونازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں