ایف آئی اے کی عدالت نے فیسکو کے ایس ڈی او او ر میٹر انسپکٹر کی ضمانت خارج کر دی

جمعہ 17 مئی 2024 22:10

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) سپیشل جج سینٹرل ایف آ ئی اے نے صارفین کو لاکھوں رو پے یونٹس ڈا لنے والیفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کے ایس ڈی او او ر میٹر انسپکٹر کی ضمانت خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فیسکو کے ایس ڈی او غلام عباس اور میٹر انسپکٹر شفیق احمد مہدی نے صارفین کو 3 لاکھ سے زائد کے اضافی یونٹ ڈا ل دیئے تھے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ کا اندراج عمل میں لا تے ہوئے ان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان نے اپنی ضمانت کیلئے سپیشل جج ایف آئی اے سینٹرل را نا زاہد اقبال خان کی عدا لت میں در خواست ضمانت دا ئر کی تھی جو کہ فاضل سپیشل جج نے مسترد کر دی ہے جبکہ ایف آ ئی اے انتظا میہ کی طرف سے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف تفتیش کا دا ئرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں