گ*یہ روٹ قلات ٹو ہربوئی روڈ کہا جاتا ہے عرصہ 3 سال سے اس روڈ کا کام تعطل کا شکار

اتوار 12 مئی 2024 22:35

ع قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) قلات کے یونین کونسل اسکلکو کا روڈ جوکہ 14 کلومیٹر پر مشتمل ہے، یہ روٹ قلات ٹو ہربوئی روڈ کہا جاتا ہے عرصہ 3 سال سے اس روڈ کا کام تعطل کا شکار ہے پہلے کی پکی سڑک کو مکمل اکھاڑ کر راستہ ڈیوریشن کرکے عوام و ٹرانسپورٹرز کی مشکلات بڑھا دیا گئی ہے جبکہ عرصہ سے کام بند ہونے کی وجہ سے عوام بہت مشکل صورت حال کا سامنا کر رہی ہے بروقت مریضوں کو ہسپتال پہنچانا بھی مشکل ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سیکرٹری مواصلات س تعمیرات ڈپٹی کمشنر قلات، ایکسین بی اینڈ آر قلات و دیگر حکام بالا سے درخواست کی ہیکہ روڈ کا کام جلد مکمل کرکے عوام کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں