سوراب، ایس بی کے پاس امیدواران کا نتائج روکنے کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 21 مئی 2024 23:34

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) ایس بی کے پاس امیدواران ضلع سوراب نے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے ایس بی کے نتائج روکنے کے خلاف سوراب بازار میں احتجاجی ریلی و مظاہرے،عوام کی پاس امیدواروں سے اظہارِ ہمدردی تفصیلات کے مطابق بروز منگل ایس بی کے ضلع سوراب کے پاس امیدواروں نے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے ایس بی کے نتائج میں مداخلت کے خلاف سوراب بازار میں ایک پرامن ریلی نکالی گئی اس دوران امیدواران نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر رکھے تھے جن سے ایس بی کے رزلٹ کے متعلق کلمات درج تھے،شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے رزلٹ میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں اور جلد از جلد ایس بی کے رزلٹ جاری کرے بصورت دیگر اس سے سخت احتجاج کی جائیگی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں