ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی کھلی کچہری، عوامی مسائل حل کے احکامات جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 15:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے محکمہ صحت، ریونیو، بلدیات، ہائی ویز و دیگر محکمہ جات سے متعلقہ انفرادی و اجتماعی نوعیت کے مسائل اور شکایات نہایت ہمدردی سے سنیں اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔

کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر عارف ضیاء ، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران اور شکایت کندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں اسلحہ لائسنس، بیعہ نامہ، عطائی ڈاکٹرز، ہائی ویز کے سرونٹ کوارٹرز سمیت دیگر مسائل اور شکایات پیش کی گئیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عالمی بنک کے تعاون سے خانیوال میں ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کھلی کچہری میں موجود افسران کو نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج، ایس پی چوک تا سرکٹ ہاؤس روڈ کی لینڈ سکیپنگ، سرکاری اداروں کے انٹری گیٹوں کی تزئین و آرائش، با زاروں سے ناجا ئز تجاوزات کا خاتمہ، سول کلب کے لان کی بیوٹیفیکشن، آفیسر کلب میں رکنیت سازی، لاہور موڑ تا میپکو آفس روڈ، نظام آباد پلی پلاٹ، آر سی اے چوک کی تزئین و آرائش، سٹی پارک میں کینٹین کا آغاز، پانی چوری کی روک تھام بارے اقدامات کا جائزہ اور انکی بابت ہدایات جاری کیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں