ایس او پیز پرہر صورت عملدر آمد د ممکن بنایا جائے گا،اس کے لیے تمام ادارے اپنا فرض ادا کریں،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعرات 4 جون 2020 17:50

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے ،اور ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے اقدامات کی جائزہ لیا گیا.ڈپٹی کمشنر سرکاری دفاتر، مارکیٹوں، ٹرانسپورٹ اڈوں پر ایس او پیز سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا،اس کے علاوہ وہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے سروس تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت ماحولیات ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں کورونا کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 31 مریض موجود ہیں ان میں سے 28 کو ہوم کو رن ٹائن کیا گیا ہے، جبکہ 3 تین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایس او پیز پر عمل ہی نہ کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے سے جاری کردہ ایس او پیز پرہر صورت عملدر آمد د ممکن بنایا جائے گا اس کے لیے تمام ادارے اپنا فرض ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں